اوپن یونیورٹی میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن پر ریسرچ کام کا آغاز

اسی سال "ارلی چائلڈ ایجوکیشن"پر ریسرچ جرنل شائع کیا جائے گا،پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعہ 10 مارچ 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ جامعہ میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن پر ریسرچ کام کا آغازکر دیا گیا ہے جبکہ اسی سال "ارلی چائلڈ ایجوکیشن"پر ریسرچ جرنل شائع کیا جائے گا۔ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کے سرٹیفیکیٹ کورسسز بھی متعارف کئے جائیں گے تاکہ آئندہ نسلوں کے مستقبل کو درخشاں بنایا جاسکے اور قومی تعمیر میں مثالی کردار ادا کیا جاسکے۔

وزارت تعلیم کے تعاون سی'ارلی چائلڈ ایجوکیشن'کے زیر عنوان ایک قومی کانفرنس بھی رواں ماہ کے آخر میں منعقد کی جارہی ہی"۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کا شمار دنیا کی چار میگا یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور اس کی تعلیمی سہولتیں ملک گیر ہیں اس لئے قومی اہمیت کے شعبوں میں علوم دریافت کرنے کی بنیادی ذمہ داریاں پوری کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک وزارت تعلیم کے سینئر آفیسر ،ْ رفیق طاہر نے اوپن یونیورسٹی کے ملک گیر نیٹ ورک اور تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی لیڈرشپ میں یونیورسٹی نے اپنی تعلیمی نیٹ ورک کی توسیع میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور طلبہ کی سہولتوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی کا ریسرچ کو اولین ہدف بنانا لائق تحسین ہے کیونکہ تحقیق اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے معاشرے کی سماجی اصلاح پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ۔۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :