چیئرمین پیمرا کو23لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کا ریکارڈ طلب

جمعہ 10 مارچ 2017 23:21

چیئرمین پیمرا کو23لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کے خلاف دائر درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو23لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 5اپریل کو ملتوی کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کسی قانونی ضابطے کے بغیرچیئرمین پیمرا کو بے دریغ مراعات دے رہی ہے۔

چیئرمین پیمراء کو صدر اور وزیراعظم سے زیادہ تنخواہ اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں۔ استدعا ہے کہ کہ چیئرمین پیمرا کو دی جانے والی تنخواہ اور مراعات کا ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت سے تنخواہ اور مراعات کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 5اپریل کو ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :