Live Updates

بونیر ،جماعت اسلامی، جے یو آئی اور تحریک انصاف کو شدید دھچکہ ،درجنوں افراد نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 10 مارچ 2017 23:37

بونیر ،جماعت اسلامی، جے یو آئی  اور تحریک انصاف کو شدید دھچکہ ،درجنوں ..
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2017ء) یونین کونسل ملی خیل کنڈاو بابا جوڑ میں جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام اور تحریک انصاف کو شدید دھچکہ،پارٹی رہنماء سید غنی باچااور نورالامین باچا کے کاوشو ں سے درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔شمولیت کرنے والوں میں جے یو آئی کے ناصر حافظ،باور خان،خائیستہ گل اور قیوم،جماعت اسلامی کے گل داش ،ذاکر اور شیر عالم جبکہ تحریک انصاف کے ضیاء عزیز اللہ ،نجم،حسین شاہ،سید وہاب افسر خان،شیر رحمن ،ابراہیم،حیدر باچا،سید انور،اور محمد آیاز شامل ہیں۔

اس سلسلے میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء روف خان اور افسر خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں نامساعد حالات کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے تعلیمی میدان میں بھی انقلابی اقدامات اُٹھائی ہے۔جبکہ تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر اس صوبے کا سارا سرمایہ تحت لاہور اور اسلام آباد کے حصول کیلئے دھرنوں پر خرچ کیا۔

اور 4سال گزرنے کے باوجود یہاں پر ترقیاتی کام کا نام ونشان تک نہیں۔2013کے الیکشن میں ہمارے ہاتھ پاو،ْں باندھے گئے تھے۔ہمیں گھروں تک محدود رکھا گیا۔جبکہ مخالفین سیاسی کمپین چلارہے تھے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پختون قام کو پیچھے چھوڑنے کیلئے اس صوبے کی اقتدار جماعت تحریک انصاف کو بنایا گیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ،جماعت اسلامی اسلام کے نام پر عوام کو دھوکے دئیے ہیں جبکہ انہوں نے اسلام کے نام پر عوام کو دھوکے دئیے۔

ہم جماعت اسلامی کے شیر اکبر خان اور جے یو آئی کے استقبال خان کا اسلام نہیں مانتے ہیں۔وامی نیشنل پارٹی نے نہ کرپشن کی ہے۔اور نہ کمیشن لی ہے۔بونیر کے تمام سیاسی جماعتوں کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ ہم پر کرپشن کا ایک پیسہ ثابت کریں ،ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔موسمی سیاستدانوں سے عوام نالاں ہوچکے ہیں ۔اور آئے روز دھڑا دھڑ عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائے۔کیونکہ پختونوں کا واحد نمائندہ جماعت عوامی نیشنل پارٹی ہے۔انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اے این پی کارکنوں کے رائے پر ٹکٹیں دیں گے۔مولانا نے اس حلقے میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔نہ کسی کو نوکری دی ہے۔انشاء اللہ اس ظلم کا ازالہ ائیندہ الیکشن میں کریں گے۔ان کے علاوہ تقریب سے یوسی ملی خیل کے صدر ولی داد خان،سید غنی باچا ،ولی رحمن ولی،عمر یوسف خیل،ڈاکٹر جہانزیب ،ظاہر رحمن،بختی مند ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اور نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کر کے ان کی شمولیت کو پارٹی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات