وزیراعلیٰ سے آسٹریا میںاولمپکس ونٹر میں شرکت کے لئے جانے والے سپیشل اتھلیٹس کی ملاقات‘ وزیر اعلی نے سپیشل اتھیلٹس کو 3،3لاکھ روپے کے چیک دئیے

پوری قوم آپ کیلئے دعا گو ہے، آپ شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، شہباز شریف

جمعہ 10 مارچ 2017 23:47

وزیراعلیٰ سے آسٹریا میںاولمپکس ونٹر میں شرکت کے لئے جانے والے سپیشل ..
لاہور۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آسٹریا میں ورلڈ اولمپکس ونٹر گیمز 2017 ء میں شرکت کے لئے جانے والے سپیشل اتھلیٹس عبداللہ طاہر ، فرح احسان اور مہوش طفیل نے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعلی نے سپیشل اتھلیٹس کو 3 ، 3لاکھ روپے کے چیک دئیے اور ان کے اہل خانہ کے لئے ہر طرح کی معاونت کااعلان کیا۔

وزیر اعلی نے سپیشل اتھلیٹ فرح احسان کی والدہ کی درخواست پر ان کیلئے مفت گھر دینے جبکہ سپیشل اتھلیٹ مہوش طفیل کی والدہ کیلئے مالی امداد کا اعلان کیااوروزیر اعلی نے سپیشل اتھلیٹس کی ماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت آپ اور آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے پورا تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپیشل اتھلیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ ونٹر گیمز میں پنجاب اورپاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور امید ہے کہ آپ ان کھیلوں میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے، آپ کی ورلڈ ونٹر گیمز 2017 میں شرکت پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے ،انشاء اللہ میڈل جیت کر وطن واپس لوٹیں گے - آپ نے اپنی معذوری کو آڑے نہیں آنے دیا اور محنت اور ہمت کے ذریعے ایک مقام حاصل کیا ہے جس میں آپ کے والدین اور اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے - آپ نے ثابت کیا ہے کہ محنت کے ذریعے انسان کوئی بھی مقام حاصل کرسکتا ہے اورآپ اس کی روشن مثال ہیں - انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تینوں سپیشل اتھلیٹس ورلڈ ونٹر اولمپکس میں پاکستا ن کا سبز ہلالی پرچم بلند کریں گی- آپ کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے اور آپ اور آپ کے خاندان کیلئے جو کچھ بھی ہوسکا وہ حکومت کرے گی اور آپ کو آگے بڑھنے کیلئے ہر طرح کے مواقع دیئے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد انتہائی باصلاحیت ہیں اور وہ نارمل افراد سے کسی بھی لحاظ سے کم نہیں ہیں-سپیشل افراد نے کھیلوں ، تعلیم اوردیگر شعبوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہی-وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سپیشل افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید رکن بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں-سپیشل یوتھ کو تعلیم،کھیلوں اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں-انہوںنے کہا کہ سپیشل افراد معاشرے کا وہ باصلاحیت طبقہ ہے جواپنی معذوری کو آڑے نہیں آنے دیتا -پنجاب حکومت سپیشل یوتھ کو ان کے حقوق اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشا ں ہی-انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں ہونے والے ونٹر اولمپکس2017میں شرکت کے لئے جانے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سپیشل اتھلیٹس ہمارا قابل فخر سرمایہ ہیں-پنجاب حکومت ان سپیشل اتھلیٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی-پوری قوم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے اورامیدہے کہ تینوں سپیشل اتھلیٹس ونٹر گیمز 2017میں کامیابی حاصل کر کے وطن واپس لوٹیں گی-صوبائی وزراء چوہدری محمد شفیق، جہانگیرخانزادہ ، سیکرٹری سپورٹس اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :