وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 00:54

وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2017ء) وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وینا ملک اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں مقیم تھیں۔ دونوں کے درمیان وینا ملک کی شوبز مصروفیات کے باعث اختلافات تھے جس کے بعد وینا ملک نے خلع کیلئے درخواست دائر کرکے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ اسد خٹک وینا ملک کو 5 لاکھ درہم ادا کریں گے۔