کرکٹ آسٹریلیا کا انجرڈ مچل سٹارک کی جگہ پیٹ کمنز کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

کرکٹ آسٹریلیا کا انجرڈ مچل سٹارک کی جگہ پیٹ کمنز کو بھارت بھیجنے کا ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) کرکٹ آسٹریلیا نے انجرڈ مچل سٹارک کی جگہ پیٹ کمنز کو بارڈر گواسکر سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مچل سٹارک بنگلور ٹیسٹ میں پائوں کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، 23 سالہ کمنز کو ان کے متبادل کے طور پر بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وہ سیریز کے بقیہ دو میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جس میں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے رانچی میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :