جنوبی افریقن آل رائونڈر جے پی ڈومنی کے ٹیسٹ میں دو ہزار رنز مکمل

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

ڈونیڈن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر جین پال ڈومنی نے ٹیسٹ میں دو ہزار رنز مکمل کر لئے، اس طرح وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میں دو ہزار رنز بنانے والے 28 ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اب تک 43 میچوں میں 34 کی اوسط سے 2022 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 6 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔