ڈین ایلگر نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ایک ٹیسٹ میں زیادہ گیندیں کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:36

ڈونیڈن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈین ایلگر نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ایک ٹیسٹ میں زیادہ گیندوں کا سامنا کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈین ایلگر نے ڈونیڈن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 548 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے مجموعی طور پر 229 رنز بنائے، انہوں نے پہلی اننگز میں 229 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 140 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور دوسری اننگز میں 249 گیندیں کھیل کر 89 رنز بنائے۔ اس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر غیرملکی کرکٹر کی حیثیت سے زیادہ گیندیں کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔