عالمی مارکیٹ میں خام چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:45

․ لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں خام چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ لندن میں مئی کیلئے خام چینی کی خریداری کے معاہدے 1.44 فیصد کے اضافے کے بعد 18.26 سینٹ فی پائونڈ میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

رواں سیزن کے دوران برازیل میں چینی کی پیداوار کے علاقے میں 20 ہزار ٹن چینی کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 9 ہزار ٹن تھی۔ سفید چینی کی قیمتوں میں 0.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔