لاہور ‘مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ‘ہسپتال منتقل

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :