وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا جامعہ نعیمہ میں تقریب سےخطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:09

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا جامعہ نعیمہ میں تقریب سےخطاب
لاہور:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11مارچ 2017) :جامہ نعیمہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ جامعہ نعیمہ میں آنا ان کے لئے روحانی سکون کا باعث ہے۔ جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ذرائع کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ دین کے نام پر دنیا میں نفرت اورانتہا پسند پھیلائی جارہی ہے۔

علاقائی اورصوبے کے نام پربھی نفرت کا کاروبارکیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آج پاکستان اوردنیا بھر میں اسلام کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے۔جہاد کے پاکیزہ تصورکومسخ کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ علماء کرام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔اللہ نے مدد کی اورہم نےدہشت گردی کے مراکزتباہ کیے۔ہم نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہارکیا۔ہمارے دینی ادارے دینی مبلغ پیدا کررہے ہیں یا مسلک کے علمبردار۔ پی سی ایل کے معرکہ نے بتادیا کہ پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے۔دہشتگرد جلد منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔ہمیں اصل اسلام لوگوں کو بتانا ہے۔

متعلقہ عنوان :