پوپ فرانسس کا شام کے غرباء کے لیے ایک لاکھ یورو امداد کا اعلان

رقم سے حلب مکینوں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ان کی دلجوئی ضرور ہوگی ، ترجمان ویٹیکن

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24

پوپ فرانسس کا شام کے غرباء کے لیے ایک لاکھ یورو امداد  کا اعلان
ویٹیکن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) پاپائے روم پوپ فرانسس نے شام کے جنگ سے تباہ حال شہر حلب کے غریب شہریوں کے لیے ایک لاکھ یورو یعنی ایک لاکھ 60 ہزار 90 ڈالر کی امدادی رقم ارسال کی ہے۔ویٹیکن کے ترجمان نے بتایا کہ پوپ فرانسس کی طرف سے اہل حلب کے لیے یہ رقم ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اگرچ اس رقم سے حلب کے مکینوں کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ان کے زخم مندمل ہوسکتے ہیں مگر اس سے ان کی دلجوئی ضرور ہوگی۔خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی سے قبل حلب شام کا گنجان آباد شہر تھا۔ گذشتہ چھ سال کی خون ریزی نے حلب کوبھوتوں کے شہر میں تبدیل کردیا ہے۔ شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جنگ کے نتیجے میں حلب میں ہزاروں شہری مارے جا چکے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :