پیپلز پارٹی نے جلسے کے لیے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی مانگ لی

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24

پیپلز پارٹی نے جلسے کے لیے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی نے ملتان میں جلسے کیلئے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔بلاول ہا ؤس میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظورکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو سکیورٹی دی جاسکتی ہے تو ملتان میں پیپلزپارٹی کوکیوں نہیں انھوں نے کہاکہ ہم نے بھی تو ٹھٹھہ میں وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی تھی۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت دو سال اس لئے رکھی گئی تھی کہ کارکردگی دیکھ کر توسیع کی جائے۔ انہیں بناتے وقت اے پی سی بلائی گئی، اب کیوں نہیں ایسا ہورہا۔