لیڈی ڈیانا خوابوں میں آتی ہیں، مدد مانگتی ہیں، سابق ملازم کا انکشاف

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:27

لیڈی ڈیانا خوابوں میں آتی ہیں، مدد مانگتی ہیں، سابق ملازم کا انکشاف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء)برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل نے یہ انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں اور مدد مانگتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں، عوام کی شہزادی کے سابق ملازم نے برطانوی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی اور ان سے مختلف باتیں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل کا کہنا ہے کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر ہے ایسا ہی کہ ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں کہ پال ٹھیک ہے تم نے جو زندگی اپنے لیے منتخب کی ہے اس کے مطابق اسے بسرکرو لیکن ایسا کہنے کے لیے وہ زندہ نہیں ہیں۔پال نے بتایا کہ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا۔ میں اکثر یہ سوچ کو سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں۔