واپڈاٹیموں کی مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی‘درجنوں افرادکے خلاف مقدمات درج

ہفتہ مارچ 12:27

قصور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) واپڈا ٹیموں کی مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی‘درجنوں افرادکیخلاف مین لائن سے ڈائریکٹ کنڈی لگاکر بجلی چوری کرنے پر مقدمات درج کر لیے گئے، تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن ون و سب ڈویژن ٹو کی مختلف ٹیموں نے مختلف علاقوں جن میں ہندال‘ روسہ بھیل‘ جواہرسنگھ‘ ملکاں والی حویلی‘ جھگیاں مکھن سنگھ‘ ڈھینگری والا‘کوٹ نوازخان وغیرہ میں اصغر‘ اسرائیل‘ لیاقت‘ صفدر‘سرور‘ احسان‘ عبدالرحمان‘ دین محمد‘ دلشاد‘حبیب احمد‘تنویر‘محمدشریف‘ دل میرخاں‘ اشفاق ‘ذوالفقار‘محمدصدیق‘شکیل احمد‘وارث وغیرہ کیخلاف ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ کنڈی لگاکر بجلی چوری کرنے پر ایس ڈی او ون کوٹرادھاکشن محمدامجد‘ ایس ڈی او سب ڈویژن ٹوکوٹرادھاکشن منظورخاں کی درخواستوں پر مقدمات دج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :