مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے بروقت کاشت ضروری ہے،زرعی ماہرین

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:28

سلانوالی۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے بروقت کاشت بہت ضروری ہے، مکئی کی کا شت کیلئے بھار ی میرازرخیززمین بہت موزوں ہے، ریتلی سیم ز د ہ اورکلراٹھی زمین ا س کی کا شت کیلئے موزوںنہیں مکئی کی بہاریہ کا شت کیلئے زمین اچھی طرح تیارکریں، بہترتیاری کیلئے 3تا4مرتبہ ہل اورسہاگادیں اورکھیت کی ہموار ی کا خاص طورپرخیال رکھیں، بہاریہ مکئی کی اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے سفارش کرد ہ ہائبرڈ اقسام کا شت کریں، ڈرل سے کا شت کی صورت میں شرح بیج 12سے 15کلوگرام اوروٹوپرکاشت کرنے کی صورت میں شرح بیج 8تا 10کلوگرام فی ایکڑرکھیں آبپاش علاقوںمیںکمزور زمین کو اڑھائی بور ی ڈ ی اے پی اورڈیڑھ بوری پوٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت ڈالیں، درمیانی زرخیززمین میں2بور ی ڈ ی ا ے پی اورایک بو ری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوقت کاشت ڈالیں، بارانی رقبہ جات میں کم با رش والے علاقوںمیںایک بور ی ڈی ا ے پی ایک بور ی یوریا اورآدھی بور ی پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ ز یاد ہ بارش والے علاقوںمیں ڈیڑھ بوری ڈ ی اے پی ڈیڑھ بوری یوریا اورایک بور ی پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالیں، ہائیبرڈ اقسام کیلئے کمزور زمین میں 3بور ی ڈی ا ے پی اوردوبور ی پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ در میانی زمین اڑھائی بور ی ڈ ی ا ے پی جمع آدھی بوری یوریا اورڈیڑھ بور ی پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ بوائی کے وقت استعما ل کریں۔