ہیٹی کے سابق رہنما رین پریوال کی آخری رسومات ، ہزاروں افراد کی شرکت

ہفتہ مارچ 12:39

ہیٹی کے سابق رہنما رین پریوال کی آخری رسومات ، ہزاروں افراد کی شرکت
پورٹ او پرنس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) ہیٹی کے سابق رہنما رین پریوال کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رین پریوال کو ملک میں غریبوں کے ہیرو کے طور پر یاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ دو بارہ ہیٹی کے صدر رہے اور 3 مارچ کو 74 برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی آخری رسومات میں ہزاروں کی تعداد میں ہیٹی کے عوام نے شرکت کی۔