سوشل میڈیا پر برابھلا کہنے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں،انوشکا شرما

ہفتہ مارچ 13:06

سوشل میڈیا پر برابھلا کہنے والے لوگ بزدل ہوتے ہیں،انوشکا شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر برابھلا کہنے والے لوگوں کو بزدل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہاہے کہ ان کا سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹوں پر تجربہ زیادہ اچھا نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی سائٹوں پر جو لوگ کسی کو بھی ٹرول کرتے ہیں یا بھلا برا کہتے ہیں، میں انھیں بزدل کہوں گی کیونکہ جو سچے لوگ ہیں اور کام کر رہے ہیں ان کے پاس ان تمام چیزوں کے لیے وقت نہیں ہے۔ صرف فالتو لوگوں کے پاس ہی ایسی بکواس چیزوں کے لیے ٹائم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :