بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم مکتی بھون کا ٹریلر جاری

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:06

بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم مکتی بھون کا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم مکتی بھون کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈکارپٹ موونگ پکچرز کے بینرتلے اس فلم کی ہدایات سنجے بھوٹیانی،ساجدہ شرما اورسھباشش بھوٹیانی نے دی ہی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک باپ اوربیٹے کی زندگی پرمبنی ہے جس میں بیٹااپنے باپ کو بنارس لے جاتا ہے اورباپ کو یقین ہوتا ہے کہ ان کی موت بنارس میں ہوگی، دونوں ایک ایسے منفرد ہوٹل میں قیام کرتے ہیں جہاں اس یقین کے حامل لوگوں کو 15دن کیلئے ٹہرایا جاتاہے۔یہ فلم 7اپریل کوریلیزہوگی۔

متعلقہ عنوان :