رواں سیزن میں جنوبی افریقا کی مکئی کی پیداوار ریکارڈ رہنے کا امکان

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:06

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں مکئی کی ملکی پیداوار ریکارڈ رہنے کی توقع ہے جس کے باعث کم قیمتیں کاشتکاروں پر دبائو میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی کراپ اسٹیمیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق 2017 ء میں مکئی کی ملکی پیداوار 13.918 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ 2016 ء کی نسبت 79 فیصد زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہ مکئی کی پیداوار میں اضافہ خوش آئند ہے تاہم اس کے باعث پہلے ہی کمی کے شکار مکئی کے نرخوں میں مزید کمی ہوجائے گی جو کاشتکاروں کیلئے کم آمدنی اور ذہنی تنائو کا باعث بنے گی۔بالخصوص وہ کھاد، بیج اور دیگر اشیاء جن کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، کی خریداری میں پریشانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :