وولکس ویگن کا برصغیر میں سپیئرپارٹس اور گاڑیوں کی تیاری کیلئے ٹاٹاسے معاہدہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:06

وولکس ویگن کا برصغیر میں سپیئرپارٹس اور گاڑیوں کی تیاری کیلئے ٹاٹاسے ..
فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جرمنی کی موٹرساز کمپنی ’’ وولکس ویگن ‘‘ نے برصغیر میں واقع اپنے پلانٹس پر سپیئرپارٹس اور گاڑیوں کی تیاری کیلئے بھارت کے کاروباری گروپ ’’ ٹاٹا ‘‘سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق وہ برصغیر کے علاقے میں ملک کر وولکس گاڑیوں اور سپیئرپارٹس کی تیاری میں شراکت سے کام کریں گی۔وولکس ویگن کا کہنا ہے کہ خطے میں مارکیٹنگ اور دیگر معاملات میں ٹاٹا کے تجربات اور معلومات سے فائدہ اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ 2016 ء میں علاقے میں وولکس کاروں کی فروخت 3 ملین رہی جو شراکت داری معاہدے کے بعد دوگنا (6 ملین ) ہونے کا قوی امکان ہے۔