اسد اوراداکارہ وینا کے ٹوئیٹراکاؤنٹس پراب بھی ایک دوسرے کی تصاویر موجود

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:01

اسد اوراداکارہ وینا کے ٹوئیٹراکاؤنٹس پراب بھی ایک دوسرے کی تصاویر ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،11مارچ 2017):اداکارہ وینا ملک اور اسدعمر نے اگرچہ ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اب بھی ان کے ٹوئیٹر اکاونٹس پر ایک دوسرے کی تصاویر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوں تو وینانے اسد خٹک سے خلع لے لی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے ٹوئیٹراکاؤنٹ سے اپنی اوران کی یادوں کی تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں۔دوسری جانب اسد خٹک کے اکاؤنٹ پر بھی دونوں کی تصاویرموجود ہیں۔ تاہم کچھ روز قبل اسد خٹک نے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ آج مجھے سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔آج میرے لئے زندگی اور موت کا دن ہے۔

اسد اوراداکارہ وینا کے ٹوئیٹراکاؤنٹس پراب بھی ایک دوسرے کی تصاویر ..