چین کی ’’ میڈان چائنا منصوبے ‘‘بارے تفصیلات واضح کرنے کی پیشکش

یورپی اداروں کی طرف سے غلط فہمیوں کا کوئی جواز نہیں ، چینی وزیر صنعت میائو ووئی پالیسیاں غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ مقامی کمپنیوں پر بھی لاگو ہو ں گی ، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) چینی ریگولیٹر نے میڈ ان چائنا 2025 منصوبے کے بارے میں تفصیلات واضح کرنے کی پیشکش کر دی ہے ، یہ پیشکش یورپین بزنس گروپ کی طرف سے چینی مصنوعات کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے اور الزام تراشی کے بعد کی گئی ہے ، یہ حکمت عملی اور اس سے متعلقہ تمام پالیسیاں ایسے تمام کاروبار پر لاگو ہونگی جو چین میں کیا جا رہا ہو خواہ وہ ملکی ہو یا غیر ملکی ۔

ان ،خیالات کااظہار چین کے وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میائو ووئی نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا یہ درست نہیں کہ الیکٹرک کار یں اور دیگر اشیاء فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ چینی ٹیکنالوجی کی طرف واپس آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یورپی یونین چیمبر آف کامرس پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ میں کئے گئے د عوئوں کو غلط قراردیا جن میں کہا گیا تھا کہ چین کی طرف سے اعلیٰ ٹیکنالوجی کے تیار کنندگان کے لئے چینی امداد غیر ملکی کمپنیوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے اپنے مقامی کاروباری اداروں کے لئے سبسڈی کی فراہمی غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ شفاف مقابلہ نہیں ہو گا ۔

وزیر صنعت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اورکہا کہ نئی انرجی گاڑیوں کیلئے یہ پالیسی غیرملکی فرموں کو نشانہ بنانے کے لئے نہیں ہے بلکہ اس کا اطلاق ملکی کمپنیوں پر بھی ہوتا ہے ، ان پالیسیوں کا مقصد گورنمنٹ کی طرف سے دی جانیوالی مالی رعایت میں دھوکہ دہی کو روکنا ہے ،اس کا مقصد غیر ملکی کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی کی طرف مجبور کرنا نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :