مڈغاسکر قومی ٹیلی ویژن چینی ٹی وی پروگرام نشر کریگا

با ون فلمیں دس ٹیلی ویژن سیریز ،پانچ کارٹون اور سات چینی ڈاکومینٹریاں نشر ہونگی

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

مڈغاسکر قومی ٹیلی ویژن  چینی ٹی وی پروگرام نشر کریگا
انتانانا ریوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) چینی ٹی وی پروگرام مڈغاسکر کے قومی ٹیلی ویژن (ٹی وی ایم ) پر نشر کئے جائیں گے ، ان پروگراموں میں 52فلمیں بھی شامل ہوں گی ، اس سلسلے میں مڈغاسکر کے وزیر مواصلات وانی سن اینڈرین جیٹو اور مڈغاسکر میں چین کے سفیر یانگ زیائو رانگ کے درمیان ایک مفاہمت کی دستاویز (ایم او یو ) دستخط کئے گئے ہیں ، یہ باون فلمیں دس ٹیلی ویژن سیریز ،پانچ کارٹون اور سات چینی ڈاکومینٹریاں نشر ہوں گی جو مڈغاسکر لوگوں کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ان نشریات کے باعث عوام ایک دوسرے کو بہتر طورپر سمجھ سکیں گے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان روایتی دوستی کو فروغ حاصل ہو گا ، مڈغاسکر کے وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ایم او یو 2013 اور 2015ء میں بھی کئے گئے تھے جنہیں اب دوبارہ منظور کیا گیا ہے ، اس سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آ سکیں گے ۔