ْانتظامی افسران کوفیصلہ سازی میں شامل کرکے ان کی آراء کاخیال رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر محمد عابد

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) پرووائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے کہاہے کہ انتظامی افسران یونیورسٹی کا اہم حصہ ہے ‘ مختلف معاملات میں کلیدی کردار کے حامل ہونے کے باعث انہیںفیصلہ سازی میں شامل کرکے ان کی آراء کاخیال رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کے ایڈمنسٹریٹوآفیسرز ایسوسی ایشن کی کابینہ اور ایگزیکٹیو ارکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار اور دیگر بھی موجود تھے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نے کہاکہ یونیورسٹی ہم سب کی ہے اس سے وابستہ ہر فرد کا فرض بنتا ہے کہ اس کی ترقی کیلئے بھر پور کردار ادا کرے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر اظہر بنگش نے وائس چانسلر کو انتظامی افسروں کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ۔

متعلقہ عنوان :