لاہورکاحساس علاقہ:ہال روڈپرنامعلوم شخص کی فائرنگ،دوکاندارمحفوظ رہے،پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 13:17

لاہورکاحساس علاقہ:ہال روڈپرنامعلوم شخص کی فائرنگ،دوکاندارمحفوظ رہے،پولیس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) : صوبائی دارلحکومت میں موبائل ٹیکنالوجی کی معروف مارکیٹ ہال روڈمیں فائرنگ کاواقعہ پیش آیا،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ہال روڈ پرگاہگ نے دوکاندارسے جھگڑے پرفائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں دوکاندارمحفوظ رہا۔لوگوں کاکہناہے کہ مسلح گاہگ ہال روڈ پرفائرنگ کرتاہوافرارہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم مسلح شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :