فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا‘ گلوکار علی ظفر

ہفتہ مارچ 13:41

فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کو قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ، فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیاجاسکتا ،جدھر اچھا اورمعیاری کام ملے گا فنکار ادھر کار خ ضرور کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کررہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار کو اپنی ملکی شناخت ہرگز نہیں بھولنی چاہیے ،پاکستان نے ہمیں نام اور مقام دیا ہے جوبڑے فخر کی بات ہے ۔