ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ہوگی‘ماڈل صبا قمر

ہفتہ مارچ 13:41

ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) ممتاز اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے فنکاروں نے ٹی وی ڈراموں کو جدت دی ہے جس کے باعث ہماری ٹی وی انڈسٹری بھارتی و عربی ڈراموں کے سحر کو توڑنے میں کامیاب ہوگی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہماری ٹی وی انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجو ہے جس کے لئے نت نئے موضوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو حصول وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔ صبا قمر نے کہا کہ اپنے فنی کیریئر کے دوران ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کیے ہیں لیکن خواہش ہے کہ کوئی ایسا کردار ادا رکروں جس کو لوگ مدتوں یادر کھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی ڈرامہ کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اصلاحی اور معیاری ہونا نہایت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :