معروف بالی ووڈ اداکار فرحان اختر جیل کا کھانا کھانے پر مجبور

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:41

معروف بالی ووڈ اداکار فرحان اختر جیل کا کھانا کھانے پر مجبور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار فرحان اختر اپنی نئی فلم کیلئے جیل کا کھانا کھانے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکارنکھل ایڈوانی نے اپنی نئی فلم ’’لکھنو سینٹر‘‘ کیلئے ممبئی میں بہت بڑا قید خانے کا سیٹ لگایا ہے۔سیٹ بنانے والوں نے اس میں ایک میس بھی بنائی ہے، جہاں قیدیوں کو کھانا کھاتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ فرحان اختر ، جو اس فلم کا حصہ ہیں اورقیدی کا ایک غیر روائتی کردارادا کر رہے ہیں، بھی اس میس میں کھانا کھا رہے ہیں تاکہ اپنے کردار میں بخوبی اتر سکیں۔

متعلقہ عنوان :