شعلے کے ایک سین کی عکس بندی میں تین سال لگ گئے تھے‘ امیتابھ بچن

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:41

شعلے کے ایک سین کی عکس بندی میں تین سال لگ گئے تھے‘ امیتابھ بچن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) بالی ووڈ کی مشہور فلم شعلے جو 1975 میں ریلیز ہوئی اور اس فلم نے باکس پر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور اس کے ڈائیلاگ بھی اتنے مشہور ہوئے کہ آج بھی لوگوں کو زبانی یاد ہیں۔ اس فلم کے حوالے سے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نے 42 سال بعد ایک ایسا انکشاف کیا جس سے فلمی حلقے بھی ششدرہ رہ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فلم کے ایک منظر میں جیا لالٹین کی روشنی بند کر رہی ہیں اور میں باہر کی طرف بیٹھا ہارمونیکا بجا رہا تھا جب کہ اس منظر کو عکس بند کرنے کے لیے خاص قسم کی روشنی درکار تھی اور ہمارے فوٹو گرافی کے ہدایتکار ڈی ویچا غروب آفتاب کے وقت کی عکاسی کے خواہش مند تھی.آپ یقین نہیں کریں گے کہ اس منظر کو عکس بند کرنے میں ہدایتکار رمیش سپی نے 3 سال لگائی. جس کے بعد وہ اس سین کی عکس بندی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔