ودیابالن ’’بیگم جان ‘‘ میں کھوٹھے کا دفاع کرتی نظر آئیںگی

ہفتہ مارچ 13:41

ودیابالن ’’بیگم جان ‘‘ میں کھوٹھے کا دفاع کرتی نظر آئیںگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی آئندہ فلم ’’بیگم جان‘‘ میں تقسیم ہند کے واقعات پیش کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس فلم میں ’’میڈم‘‘ نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا کوٹھا اس تقسیم کی لپیٹ میں آگیا۔اس فلم میں تقسیم کے دوران کوٹھوں کے حالات کو پیش کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس دوران ان کوٹھوں کی خواتین نے اپنے حق کے دفاع کے لیے کیا کیا۔

(جاری ہے)

ودیا بالن کے مطابق اس فلم میں اس دوران ہونے والے تشدد کو بھی دکھایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ کردار ادا کرنا کافی مشکل رہا۔ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں ایک کوٹھے کی میڈم بنی ہوں، یہ فلم تقسیم ہند کے دور پر مبنی ہے، ہم نے فلم میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے خوف کو پیش کیا، میرے لیے یہ فلم کرنا کافی مشکل تھا کیوں کہ میں پہلی مرتبہ اس قسم کی فلم میں کام کررہی ہوں۔ واضح رہے کہ فلم ‘بیگم جان’ رواں سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔