دبنگ گرل سوناکشی سنہا بہت جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی

ہفتہ مارچ 13:46

دبنگ گرل سوناکشی سنہا بہت جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا بہت جلد اپنے مداحوں کو صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کے مشہور ناول ‘’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم’’نور‘‘کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2014میں شائع ہونے والی ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ کی کہانی ایک خاتون صحافی کے گرد گھومتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنہیل سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈرامہ فلم’’نور‘‘ میں سوناکشی سنہا نور نامی صحافی کے روپ میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پورب کوہلی، کانان گِل ، شیبانی داندیکر و دیگر شامل ہیں۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’نور‘‘رواں سال 21اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔