علیل رہنماء غلام محمد خان سوپوری کوضمانت کے باوجود رہانہیں کیا گیا‘ انسانی حقوق کی تنظیمیں کردار ادا کریں

حریت رہنما غلام محمد سوپوری کی مسلسل نظربندی پر پیپلز لیگ کا اظہار تشویش

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء)حریت کانفرنس (گ) کی اہم اکائی جموں کشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان غلام قادر راہ نے حریت گ رابطہ عامہ کے سربراہ جموں کشمیر پیپلز کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات ملنے کے باوجود پولیس نے غلام محمد خان سوپوری کو غیر قانونی طور پر تھانہ سوپور میں نظر بند رکھاہی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت علیل بزرگ رہنماء کی نظربندی کو طول دے رہی ہے ۔

ترجمان نے خان سوپوری کی بلاجواز نظربندی کو حکومت کی بوکھلاہٹ قرار دیتے ہوئے علیل بزرگ رہنماء کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خان سوپوری سخت علیل ہے اور پہلے ہی کہی امراض میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ علیل بزرگ رہنماء غلام محمد خان سوپوری کی مسلسل نظر بندی سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ لہذا موصوف کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔ ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ غلام محمد خان سوپوری , شیخ محمد یوسف ,محمد قاسم فکتو , محمد شفی شیریتی, مسرت عالم بٹ ,محمد شعبان ڈار , محمد رفیق گنائی , عبدالاحد پرہ , محمد حمزہ شاہ,محمد یوسف فلاحی و دیگر نظر بندوں کی رہائی کیلئے اپنا اثر و سوخ استعمال کریں ۔