ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دو مرحلوں میں نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد پر غور شروع کردیا

�رچ کو پہلے مرحلے میں جنرل گروپ جبکہ دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات منعقد کئے جانے کا فیصلہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دو مرحلوں میں نہم و دہم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد پر غور شروع کردیا۔ 28مارچ کو پہلے مرحلے میں جنرل گروپ جبکہ دوسرے مرحلے میں سائنس گروپ کے امتحانات منعقد کئے جانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری و خانہ شماری کے باعث سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کو نہم دہم کے سالانہ امتحانات میں پریشانی کا سامنا ہے جس کے باعث ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دو مرحلوں میں امتحانات کے انعقاد کی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت سندھ بھر میں 28مارچ سے امتحانات شروع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تجاویز کے مطابق 28مارچ سے جنرل گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے جن میں تقریباً40ہزار طلباء و طالبات شرکت کریں گے جبکہ سائنس گروپ کے امتحانات میں 3لاکھ طلباء و طالبات امتحانات دیں گے۔ذرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کو تجاویز دی گئی ہے کہ جنرل گروپ میں طلبا و طالبات کی کم تعداد کے باعث 28مارچ سے امتحانات لینے پر کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی جبکہ دوسرے مرحلے تک تمام اساتذہ مردم شماری و خانہ شماری کے فرائض سے فارغ ہوجائیں گے اس لیے سائنس کے گروپ کے امتحانات لینے میں آسانی ہو گی ۔

تجاویز میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ امتحانات کے لیے زیادہ تر سرکاری اسکولز کو سینٹر بنایا جاتا ہے اور زیادہ تر سرکاری اساتذہ کو سی سی اوز بنایا جاتا ہے اس لیے 14اپریل کے بعد سرکاری اساتذہ میسر ہونگے ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج اتوار کو اس حوالے سے بورڈ حتمی اعلان کر دیگا۔ #

متعلقہ عنوان :