مقبوضہ کشمیر، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 17:37

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی رہائی کے لیے سرینگر کے علاقے لالچوک میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں ایڈوکیٹ فیاض احمد سوداگر ،انجیر فاروق احمد خان ،مولوی بشیر احمد سمیت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

ایڈوکیٹ فیاض احمد سودارگر اور دیگر نے اس موقع پر موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے اور اس وقت کم عمر لڑکوں اور معمر افراد سمیت سینکڑوں کشمیری مختلف جیلوں ، تھانوں او ر تفتیشی مراکز میں غیر قانونی طورپر بند ہیں جن میں سے اکثر کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظر بندوںکو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔ انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ۔ ایڈووکیٹ فیاض احمد نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم فکتو،عبدالغنی گونی،لطیف احمد واجہ مرزا نثار ،محمود علی ،جاوید احمد خان ،محمود ٹوپی والا،محمد شفیع شریعتی غلام قادر بٹ برسہا برس سے جیلوںمیں بند ہیں اور ان کی نظر بندی کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ غیر قانونی نظر بندی کے ذریعے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اپنے مذموم ارادے میں ناکام ہو گی۔

متعلقہ عنوان :