جاپان نے پاکستان کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کو سال 2017 کے لئے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کے لئے میکسٹ ریسرچ سکالر شپ دئیے ہیں

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جاپان نے پاکستان کے پوسٹ گریجویٹ طلباء کو سال 2017 کے لئے ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کے لئے میکسٹ ریسرچ سکالر شپ دئیے ہیں۔جاپانی سفارتخانے نے جاپان کی حکومت کی طرف سے ان پاکستانی طلباء کے لئے قبل ازروانگی تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے نے بھی اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالئے کا اہتمام کیا جس کا مقصد سال 2017 کے لئے وظائف کے حامل طلباء کو نیک خواہشات کا پیغام دینا تھا۔سفیر نے وظائف حاصل کرنے ولے طلباء کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علم اور تجربے کو بروئے کار لانے کے لئے واپس پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :