ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن جیسے اہم ادارے کوکسی صورت فروخت نہیں کرنے دیا جارہا‘حکومت موجودہ انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی فوری عمل میں لائے
تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی بات چیت
ہفتہ 11 مارچ 2017 21:45
(جاری ہے)
چیئرمین بورڈ ،ایم ڈی، ڈپیوٹیشن پر تعینات افسران یہ تمام اقدامات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہے ہیں۔تاکہ ایچ بی ایف سی جیسے اہم ادارے کو کوڑیوں کے مول اپنے من پسند افراد کو بیچ کر بھاری کمیشن حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت ایچ بی ایف سی کے تباہی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہر ادارہ اس ملک کے غریب عوام کو چھت مہیا کرنے کا فریضہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی نبھاتا رہے۔
ایچ بی ایف سی کے پرانے ملازمین جو اس ادارے کی شہہ رگ ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اس ادارے کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ، بلا ضرورت تبادلے اور غیر اخلاقی رویے جیسے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہراساں کی جارہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایف سی کے قیام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو گھر کی تعمیر اور خریداری میں قرض کی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ حکومت وقت ایچ بی ایف سی کی تباہی کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائے اور اس ادارے کو فروخت کرنے کے بجائے دیانتدار قیادت کے سپرد کی جائے، تاکہ غریب کو چھت مہیا کرنے کا یہ فریضہ روز اول کی طرح جاری رہے۔ نا انصافی اور ہر ظلم کے خلاف تحریک انصاف مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر آواز اٹھائے گی،دریںاثناء پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی، سینئر نائب صدور ہمایوں خان مندوخیل، ملک شہزاد اعوان، سیف الرحمان خان ،جنرل سیکریٹری سردار عبد العزیز نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) سجاد علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعابھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.