وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر نامعلوم شخص گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 21:28

وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) وائٹ ہاوس میں امریکی صدر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر نامعلوم شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہنگامی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

ایک نامعلوم شخص وائٹ ہاوس میں چپکے سے داخل ہونے کے بعد عین اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے نامعلوم شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتول کر دیا گیا ہے۔