لاہور کی سیر کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری‘ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مزید3 ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:23

لاہور کی سیر کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری‘ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) لاہور کی سیر کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری‘ صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے مزید3 ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی ڈبل ڈیکربسوں کے لیے روٹ بھی نئے مختص کیے گئے ہیںایک بس واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی تقریب کیلئے مختص کی گئی ہے دوسری بس گریٹر اقبال پارک میں تفریح کیلئے استعمال ہوگی جبکہ تیسری بس ریزروروٹس پر چلانے کا پروگرام ہے میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن نے کہاکہ جلوپارک اور گریٹر اقبال پارک کا روٹ شامل کیا ہے، حکومت شہریوں کی تفریح کیلئے اقدامات کرتی رہے گی ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے جس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے حکومتی خزانے کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :