نوجوان نئی نویلی دلہن سے جدائی برداشت نہ کر سکا، انتقال کی جھوٹی اطلاع کا شور شرابہ کر کے جہاز واپس اتروا لیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:28

نوجوان نئی نویلی دلہن سے جدائی برداشت نہ کر سکا، انتقال کی جھوٹی اطلاع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) نوجوان نئی نویلی دلہن سے جدائی برداشت نہ کر سکا اوراہلیہ کے انتقال کی جھوٹی اطلاع کا ڈرامہ کر کے جہاز کو واپس اتروا لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کا رہائشی عرفان حاکم لاہور ائیر پورٹ سے سعودی عرب جارہا تھاکہ جہازکے اڑانے بھرتے ہی نوجوان نے بیوی کی موت کا شور مچا دیا ۔ شور شرابے پر پائلٹ نے انسانی ہمدردی کے تحت جہاز کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا ۔عرفا ن حاکم کو آف لوڈ کرنے کے بعد تحقیقا ت کی گئیں تو حقائق کچھ اور نکلے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور نئی نویلی دلہن کی جدائی میں اس نے یہ اقدام اٹھایا ۔