بیگم رانا ثناء اللہ خاں کا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد کا دورہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

فیصل آباد۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کی ہدایت پر بیگم رانا ثناء اللہ خاں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد کا دورہ کیااور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا افتتاح کیا ۔پرنسپل مہناز سرور اور دیگر اساتذہ کرام بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 70 میں بوائز و گرلز تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی سو فیصد فراہمی کیلئے خطیر فنڈز کئے گئے ہیں اور بعض دیگر مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔پرنسپل نے اس موقع پر کالج کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں کا شکریہ ادا کیا اور بعض مسائل سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :