پاک فوج کے دفاعی نظام میں موبائل ایئرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاگیا

نیاایئرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اورلوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈہے،نیاایئرڈیفنس سسٹم طویل فاصلے اہداف کوتلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،یئرڈیفنس سسٹم کی شمولیت سےفضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگئی ۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 مارچ 2017 14:09

پاک فوج کے دفاعی نظام میں موبائل ایئرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاگیا
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ2017ء) :پاک فوج کے دفاعی نظام میں نیاایئرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاگیاہے،نیاایئرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اور لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آج راولپنڈی میں کم سے درمیانی بلندی کے سسٹم ایل وائی 80کی تقریب کاانعقادکیاگیا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سسٹم کوفوج کودینے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقعہ پرتقریب میں نیاایئرڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ایل وائی 80موبائل ایئرڈیفنس سسٹم چین سے حاصل کیاگیاہے۔نیاایئرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اور لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈہے۔ایل وائی 80کی شمولیت سے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔نیاایئرڈیفنس سسٹم طویل فاصلے اہداف کوتلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج میں نئے ایئرڈیفنس سسٹم کی شمولیت سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگئی ہے۔موبائل ایئرڈیفنس سسٹم دورتک مارکرتے ہوئے اہداف کونشانہ بناسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :