تحر یک انصاف ورکرز کنونشن پرلیگی کارکنان نے دھاوا بول دیا‘ پارٹی پرچم، بینرز اتار کر نالے میں پھینک دیئے

تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج ‘حکومت کے خلاف نعرے بازی ‘کارکنوں کاسڑک پر ہی ناشتہ (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں اصل میں جہانگیر خان ترین اور شاہ محمودقر یشی گروپ کی آپس کی لڑائی ہے ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کی وہاں کوئی کنونشن ہو رہا ہے‘ زعیم قادری

اتوار 12 مارچ 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) لاہور کے علاقہ ٹا ئون شپ میں تحر یک انصاف ورکرز کنونشن پرلیگی کارکنان نے دھاوا بول دیا‘ پارٹی پرچم، بینرز اور فلیکس اتار کر نالے میں پھینک دیئے‘ تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید احتجاج ‘حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی بھی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہو ر کے علاقہ ٹائون شپ میں تحر یک انصاف کے ورکرز کنونشن پرلیگی کارکنان نے دھاوا بول کر پارٹی پرچم اور فلیکسز اتار کر گندے نالے میں پھینک دیئے۔

اپوزیشن لیڈر محمود الرشید اور لاہور کے ولید اقبال نے واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ولید اقبال نے کہا کہ پی پی 154 میں ورکرز کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید بطور مہمان خصوصی مدعو تھے لیگی کارکنان نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے کنونشن کے تمام انتظامات خراب کر دیئے جسکے بعد پارٹی کارکنان نے امپیریل مارکیٹ ٹا ئون شپ کے باہر شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی مارکی بند ہونے کے بعد تمام پارٹی کارکنان نے حلوہ پوری اور لسی کا ناشتہ کیاہے جبکہ پنجاب حکومت کے تر جمان وصوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ اس سارے معاملے سے (ن) لیگ کا کوئی تعلق نہیں اصل میں سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور شاہ محمودقر یشی گروپ کی آپس کی لڑائی ہے ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کی وہاں کوئی کنونشن ہو رہا ہے ۔