پارٹی انتخابات سے پہلے چیئر مین کا انتخاب ہوگا‘ نعیم الحق

سپر یم کورٹ کا فیصلہ حق اور آئین وقانون کی جیت ہوگا ‘وزیر اعظم نوازشر یف کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکے گا، قوم بھی کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ‘نواز لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود پامال کر رہی ہے آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہوئے ہیں‘ پی ٹی آئی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات کی گفتگو

اتوار 12 مارچ 2017 21:02

پارٹی انتخابات سے پہلے چیئر مین کا انتخاب ہوگا‘ نعیم الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات سے پہلے چیئر مین کا انتخاب ہوگا‘پانامہ کیس پر سپر یم کورٹ کا فیصلہ حق اور آئین وقانون کی جیت ہوگا ‘وزیر اعظم نوازشر یف کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکے گا قوم بھی کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر نا چاہتی ہے ‘نواز لیگ بوکھلاہٹ میں بدتمیزی کی تمام حدود پامال کر رہی ہے آمریت کی نرسری میں پرورش پانے والے جمہوریت تاراج کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کی شرمناک آمریت سے قوم کی جان چھڑا کر ہی دم لیں گے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے ریاستی اور غیر ریاستی وسائل استعمال کرکے مخالفین کی آواز دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے پارٹی کارکنوں کی امنگوں کے مطابق پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی انتخابات میں سب سے پہلے چیئر مین کے عہدے کا انتخابات ہوگا اسکے بعد پارٹی کے دیگر عہدوں کیلئے انتخابات ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :