آصف علی زرداری کا آئندہ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی حکمت عملی بناے کا فیصلہ

اے این پی ‘جے یوآئی (ف) عوامی تحر یک ‘(ق) لیگ سمیت دیگرا پوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت اور ملاقاتیں کی جائیں گی ‘ذرائع پیپلزپارٹی کا دعویٰ

اتوار 12 مارچ 2017 22:11

آصف علی زرداری کا آئندہ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری کا آئندہ انتخابات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی حکمت عملی بناے کا فیصلہ ‘جے یوآئی (ف) عوامی تحر یک ‘(ق) لیگ سمیت دیگرا پوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت اور رابطے کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف علی زرداری پنجاب ‘کے پی کے اور بلو چستان میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینا چاہتے ہیں جسکے لیے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کا آئندہ عام انتخابات سے پہلے اتحاد بنایا جائیگا جسکے لیے آصف علی زرداری خود اور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین عوامی نیشنل پارٹی ‘جے یوآئی (ف) عوامی تحر یک ‘(ق) لیگ کے قائدین سے رابطے اور ملاقاتیں بھی کر یں گے اور اس بات کا قومی امکان ہے کہ اس حوالے سے پانامہ کیس کا فیصلہ حکومت کے حق میں یا خلاف آنے کے فوری بعد ان ملاقاتوں اور رابطوں کا آغاز کر دیا جائیگا ۔