25000 سال پہلے ہندوستان میں بھی شتر مرغ پائے جاتے تھے

اتوار 12 مارچ 2017 23:38

25000 سال پہلے ہندوستان میں بھی شتر مرغ پائے جاتے تھے

شتر مرغ کا تعلق بنیادی طور پر افریقا سے سمجھا جاتا ہے لیکن ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 25 ہزار سال پہلے شترمرغ ہندوستان میں بھی پائے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

سنٹر فار سیلولر اینڈمالیکولر بائیولوجی اور چند دوسرے بھارتی اداروں کی کی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین کو راجھستان اور مدھیہ پردیش سے شترمرغ کے انڈوں کے 25 ہزار سال پرانے خول ملے ہیں۔ یہ خود افریقی شترمرغ کے انڈوں کے خول کی طرح ہی ہیں۔ بھارتی اداروں کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ راجھستان اور مدھیہ پردیش سے ملنے والے انڈوں کے خول جنیاتی طور پر افریقی شترمرغ کےخول کی طرح ہی ہیں۔مطالعے سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ انڈوں کے یہ خول کم از کم 25 ہزار سال پرانے ہیں۔