صومالیہ کی فوج کے سینکڑوں اہلکاروںکا تنخواہیں نہ ملنے پرد ارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 13 مارچ 2017 14:57

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) صومالیہ کی فوج کے سینکڑوں اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر ملکی دارالحکومت موغادیشو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی فوج کے سینکڑوں اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر ملکی دارالحکومت موغادیشو میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک برس سے زائد عرصے سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔

مظاہرین نے موغادیشو میں سڑکیں بلاک کر کے ارد گرد کی دوکانیں اور ریستوران بھی بند کروا دیے۔ بعد ازاں اعلی فوجی حکام کے کہنے پر مظاہرین واپس چلے گئے۔ صومالیہ میں گزشتہ ماہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے صدر محمد عبداللہ محمد نے اپنی انتخابی مہم کے دوران فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :