5ویں اور8ویں کلاسوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان31مارچ کو ہو گا

پیر 13 مارچ 2017 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء)پیک کے زیر اہتمام (ہونے والے 5ویں اور8ویں کلاسوں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان31مارچ کی شام پانچ بجے کیا جائے گا پیپرز ایگزامینرز نے پیپروں کی مارکنگ کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ 38فیصد سے کم نمبر لینے والے امیدواروں سمیت پوزیشن ہولڈروں کے پیپروں کی ری چیکنگ کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

جو مکمل ہوتے ہی ہیڈایگزمینرز پیک کو رپورٹ پیش کریں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے ہیڈز کو بھی معطل کیا جاسکتا ہے