مسلم لیگ (ن) اخلاقی روایات کی حامل جماعت ہے ‘جس نے ہمیشہ سیاست میں اخلاقیات کا لحاظ رکھا ہے ‘تحریک انصاف کی وجہ سے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 13 مارچ 2017 17:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے اوورسیز رہنماء راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اخلاقی روایات کی حامل جماعت ہے جس نے ہمیشہ سیاست میں اخلاقیات کا لحاظ رکھا ہے جبکہ تحریک انصاف کی وجہ سے اخلاقیات کا جنازہ نکل گیا ہے مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد میاںمحمد نواز شریف کے ویژن اور تعمیروترقی کے اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔

ان خیالا ت کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔راجہ کامران منظور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ اخلاقیات کا درس دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے اس ویژن کو اپناتے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کچھ سیاسی شکست خوردہ عناصر کو اپنی آئندہ سیاست کا بیڑا غرق ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے یہ جان چکے ہیں پاکستان وآزادکشمیر کے بیس کروڑ عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ 2017ء کو الیکشن کا سال قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور بیوقف ہیں حالانکہ یہ سیاسی ’’ریلوکٹے‘‘ یہ جانتے ہیں کہ انتخابات 2018ء میں ہی ہونگے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان میں حکمرانی کا تاج مسلم لیگ ن کے سر سجے گا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاںمحمد نواز شریف کی قیادت میں تعمیروترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور پاکستان میں تعمیروترقی کا عمل ایک مرتبہ پھر شروع کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ عمرانخان اور ان کی جماعت کے کارکنان ذہنی طورپر یہ تسلیم کر چکے ہیں ان کے ہاتھ اب کچھ نہیں آئیگا اور 2018ء کے الیکشن میں ان کی چند سیٹیں بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :