آئینی کمیٹی کے قیام پر وزیر اعظم نواز شریف اوروزیر اعظم فاروق حیدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں بااختیار اسمبلی اور حکومت کے قیام کیلئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان تاریخی اقدمات کررہے ہیں

سجادہ نشین درگاہ بساںشریف رکن قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا بخاری کی بات چیت

پیر 13 مارچ 2017 17:32

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) سجادہ نشین درگاہ بساںشریف ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے کہاہے آئینی کمیٹی کے قیام پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اوروزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں بااختیار اسمبلی اور حکومت کے قیام کیلئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان تاریخی اقدمات کررہے ہیں۔

آئینی کمیٹی کا قیام وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں تعلیم، صحت،میرٹ اور گڈگورننس کے قیام کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سیاسی مخالفین کی سیاست ختم ہو رہی ہے،وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی 7ماہ کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میںآزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات پرپورا اتررہی ہے، عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل ہو رہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیرکاترقیاتی بجٹ دوگناکردیا ہے جس سے آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب آئے گا۔

ہمارے بنائے ہوئے منصوبہ جات زمین پر نظر آئیں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزاد کشمیر سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :